فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل، بنچ کی تشکیل نو اور کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواستیں جنوری کے تیسرے ہفتے سنیں گے: سپریم کورٹ، تحریری فیصلہ جاری

Dec 19, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق خصوصی عدالتیں ملزمان کا ٹرائل کر سکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ نہیں سنائیں گی۔ بنچ کی تشکیل نو اورکارروائی براہ راست دکھانے کی درخواستیں آئندہ سماعت پر سنی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ جسٹس مسرت ہلالی نے حکم امتناع جاری کرنے کی مخالفت کی۔ نوٹس نہ ہونے کے باوجود کچھ فریقین کے وکلاء پیش ہوئے اور تفصیلی فیصلے تک سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کی۔ مقدمے کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہو گی۔

مزیدخبریں