ایف آئی اے فرح شہزادی کے بچوں کی جائیدادوں کی تحقیقات کرے: ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگار+ این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ غیر قانونی جائیدادیں بچوں کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، بچوں کے نام جائیدادیں ہونے کے باعث نام ای سی ایل شامل کیے گئے ہیں۔ فرح شہزادی کے بچوں کی وکیل نے  موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں۔ عدالت دونوں بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دیئے تھے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں۔ عدالت نے ایف آئی کو کہا کہ آپ انویسٹی گیشن کریں بچوں کے نام پر کون سی جائیدادیں ہیں۔ عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل پر درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...