9مئی واقعات، مراد سعید، اعظم سواتی سمیت 18پی ٹی آئی رہنمائوں کے شناختی کارڈز بلاک

لاہور ( این این آئی) حکومت نے نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاری پی ٹی آئی رہنمائوں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 18اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل ہیں جن کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے زریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...