لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر ،سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میونے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس اہداف میں سے ایک مخصوص شرح ٹیکس دینے والوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کیلئے فکس کرے ،9415ارب روپے ٹیکس آمدن سے کتنا ٹیکس دہندگان یا ان کے کاروبار کی بہتری کے لیے خرچ کیا جاتا ہے۔ '' ٹیکس اور عوام مذاکرے '' میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والوںکو دوسرے لوگوں سے ہٹ کر مراعات دے اور سہولتیں دے ، دعویٰ ہے اتنے لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے جنہیں ایف بی آر کیلئے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدن کا آڈٹ عوام کے سامنے لایا جائے تو اس سے بھی حکومتی اعتماد بحال ہوگا ،انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ کاروباری افراد ریفنڈز نہ ملنے پر دلبرداشہ ہوں اور نہ اپنے کاروبار بند کریں ،حکومت صرف یہ دو اقدام کر لے تو ٹیکس گوشواروں کی تعداد 2کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔
حکومت ٹیکس دینے والوں کی فلاح وبہبود پر بھی خرچ کرے: طارق محمود
Dec 19, 2023