آسٹریلوی فاسٹ بائولر لانس مورس کو مینز بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بائولر لانس مورس کو بگ بیش لیگ کے 13ویں ایڈیشن میں شرکت کی اجازت دیدی۔ ایم سی جی میلبورن میں پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ کے سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔لانس مورس پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے تاہم دوسرے گرین شرٹس کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلئے بھی بیک اپ فاسٹ بولر لانس مورس کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ لانس مورس کو بگ بیش لیگ میں فاسٹ بائولرز پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ کھیلنے کیلئے اجازت ملی ہے۔

ای پیپر دی نیشن