لاہور(نامہ نگار) سیف سٹی اتھارٹی نے بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 5 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیاہے۔ سیف سٹی 15 ایمرجنسی پر بچوں کی گمشدگی اور ملنے کی کالز موصول ہوئیں۔سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے تمام کالز کا موازنہ کیا۔ تصدیق کے بعد پولیس کے ذریعے بچوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ لاہور غازی آباد ، شاہدرہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے گمشدہ بچوں کواپنوں ملوایا گیا۔ گم ہونیوالے بچوں کی عمریں 3 سے10 سال کے درمیان تھیں۔