لاہور(خبر نگار)انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس جلائو گھیرائوکیس میں ٹک ٹاکر ملک منیب سمیت 23 ملزمان کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی۔عدالت نے 2 ،2 لاکھ مچکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی۔ٹک ٹاکر ملک منیب کی جانب سے رانا رباب اکرم نے دلائل دئیے۔