لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف روحانی و رفاہی شخصیت اور ’’الکہف ایجوکیشنل فاؤندیشن‘‘ کے مرکزی چیئرمین پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ لاہور میں ’’صفائی ستھرائی کی اہمیت و ضرورت‘‘ کے عنوان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام حلال و حرام میں صفائی اور پاکیزگی کی بنیاد پر تفریق کرتا ہے۔گندگی اور آلودگی اسلامی نقطہء نظر سے ناپسندیدہ چیز ہے بلکہ دنیوی اعتبار سے بھی اس کے بہت سے نقصانات ہیں۔اللہ تعالی نے قرآن مجیدمیں بھی متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی اور پاکیزگی کا حکم دیا ہے۔ صفائی برقرار رکھنا صرف حکومت یا انتظامی اداروں کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ بحیثیت شہری یہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے گھر،گلی اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔
اسلام حلال و حرام میں صفائی کی بنیاد پر تفریق کرتا ہے:حافظ ابراہیم نقشبندی
Dec 19, 2023