وطن لوٹنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار سے متجاوز

Dec 19, 2023 | 13:36

 ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اعداد وشمار کے مطابق 18 دسمبر کو مزید ایک ہزار 586 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 365 مرد، 298 خواتین اور 923 بچے شامل تھے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم اعداد وشمار کے مطابق 18 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 38 ہزار 376 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔

مزیدخبریں