معمولی ورزش سے بھی کولیسٹرول کم کیا جاسکتا ہے، ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچنا ہے تو ورزش کریں ۔ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ بچے جو جسمانی طور پر غیر فعال ہوتے ہیں ان کے بعد کی زندگی میں دل کے دورے یا فالج میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لیکن معمولی سی ورزش سے ان امکانات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ماہرین نے تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ معمولی سی جسمانی سرگرمیاں جیسے کہ چلنا یا گھر کے کام کرنا ان خطرات کو یکسر ختم کر سکتی ہیں۔ مذکورہ بالا اقسام کی سرگرمیاں معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔یونیورسٹی آف ایکسیٹر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو اگبیج کے مطابق تحقیق کے نتائج ہلکی جسمانی سرگرمیوں کی صحت کے حوالے سے اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔