فیڈرل بورڑ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 380 افسران نے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے افسران کی تفصیلات سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں جمع کرادی گئی۔ دستاویزات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے افسران گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ہیں جبکہ مجموعی طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے ملازمین کی تعداد 9 ہزار 49 جبکہ 10 ہزار 102 ملازمین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔چیئرمین ایف بی آر نے کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 8 ہزار 503 ملازمین کی تنخواہ 50 ہزار سے کم ہونے کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانا نہیں بنتا۔