شاخوں پر بیٹھی بربادی کی علامتیں

مکرمی! جس صورت حال میں شاعر نے یہ کہا ہو گا کہ
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے
انجام گلستان کیا ہوگا
اس وقت ممکن ہے کہ گلستان کی ہر شاخ پہ الو ہی صرف براجمان ہوں۔ مگر آج کی صورت حال میں اب ان کے ساتھ ساتھ ان کے پٹھے بھی شانے سے شانہ ملائے بیٹھے نظر آتے ہیں۔ ان حالات میں گلستاں کا انجام واقعی بخیر نظر تو نہیں آتا لیکن گلستان کی خیر چاہنے والے کبھی مایوس نہیں ہوئے جو خدا ایران اور مصر میں حالات کو صحیح ڈگر پر چلانے کے لئے ماحول بنا سکتا ہے اس کی نگاہ کرم ہر گلستان پر ہے جب اس کا فضل ہونا شروع ہوتا ہے تو پھر بربادی کی ان علامتوں کو کہیں جائے پناہ نہیں۔
(محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ گکھڑ منڈی 0331-6442093 )

ای پیپر دی نیشن