قومی ائیرلائن نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد سری لنکا کے لئے پروازیں شروع کردیں۔

Feb 19, 2011 | 16:29

سفیر یاؤ جنگ
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نے تین سال بعد سری لنکا کیلئے ہفتہ وارتین پروازوں کا آغازکردیا ہے، ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن ندیم یوسف زئی پہلی پرواز لے کر کولمبو روانہ ہوں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا آپریشن شروع کرنے کا مقصد کرکٹ کے شائقین کو سری لنکا پہنچانا ہے۔ اس سے قومی ائیرلائن کے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے دو ہزارسات میں سری لنکا کیلئے اپنا آپریشن بند کردیا تھا۔
مزیدخبریں