عالمی منڈی میں اس اضافے کے بعد سونے کی قیمت تیرہ سو ساٹھ ڈالر چالیس سینٹس سے بڑھ کر تیرہ سو اٹھاسی ڈالر ساٹھ سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی سونے کی خریداری میں بڑھ رہی ہے۔جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافےکا رجحان ہے ۔ پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت ایک سو پچاس روپے اضافے کے بعد چوالیس ہزار سات سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک سو انتیس روپے اضافے کے ساتھ اڑتیس ہزارتین سو چودہ روپے ہوگئی۔