پینٹینگولر کپ فائنل: پہلے روز پنجاب کے سندھ کیخلاف3وکٹوں پر226رنز

اسلام آباد (اے پی پی) قومی پینٹینگولر کپ کے فائنل میں پنجاب نے سندھ کے خلاف پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر266 رنز بنا لئے، عامر سجاد 119 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، توفیق عمر اور عثمان صلاح الدین نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں پانچ روزہ میچ کے پہلے روز پنجاب کے کپتان توفیق عمر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کی پہلی وکٹ 11 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد یاسین 10 رنز بنانے کے بعد تابش خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان توفیق عمر اور عامر سجاد نے دوسری وکٹ میں 102 رنز کی شراکت قائم کی، توفیق عمر دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 51 رنز بنانے کے بعد دانش کنیریا کی گیند پر خرم منظور کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ عامر سجاد اور عثمان صلاح الدین نے تیسری وکٹ میں شاندار بیٹنگ کی اور سکور 229 تک پہنچا دیا، عامر سجاد نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 12 ویں سنچری مکمل کی، عثمان صلاح الدین 57 رنز بنانے کے بعد دانش کنیریا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو پنجاب نے تین وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لئے، عامر سجاد 119 اور محمد ایوب 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...