منظوروٹو کو اخلاقیات کی باتیں زیب نہیں دیتیں:زعیم قادری

Feb 19, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ لوٹا کریسی کے روح رواں منظور وٹو کو اخلاقیات کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ منظور وٹو کی سیاست محسن کشی، منافقت اور موقع پرستی کا گڑھ ہے جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے اورآئندہ عام انتخابات میں شکست زرداری ٹولے کا مقدر بن چکی ہے۔ منظور وٹو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن زرداری ٹولے کی کرپشن ، لوٹ مار اور اقربا پروری سے بےزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام منظور وٹو کا داغدار ماضی نہیں بھولے اور انہیںابھی تک بیت المال، فرٹیلائزر اور بیواﺅں کے فنڈز خوردبرد کرنے کے سکینڈل اچھی طرح یاد ہیں۔ 

مزیدخبریں