لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو لاہور میں ہوگا جس میں جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اس بات کے امکان روشن ہیں کہ محدود اوورز کی ٹیم میں بیٹسمین شعیب ملک، عمر امین، عمر اکمل، وکٹ کیپر کامران اکمل، آل راونڈر شاہد خان آفریدی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اعزاز چیمہ کو شامل کرلیا جائے گا۔ اوپنر احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی میں جگہ مل سکتی ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر فیصل اقبال، احسان عادل، راحت علی، تنویر احمد، سرفراز احمد کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔