آسٹریلوی کرکٹرز کے ڈوپنگ ٹیسٹ بالوں سے لئے جائیں گے

Feb 19, 2013

سڈنی (این این آئی) آسٹریلوی کرکٹرز کے ڈوپنگ ٹیسٹ بالوں سے لئے جائیں گے، منفرد تجزیہ تین ماہ بعد بھی ممنوعہ ادویات کا استعمال پکڑنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کو ممنوعہ ادویات سے پاک ثابت کرنے میں اب بالوں کے ٹیسٹ اہم کردار ادا کرینگے۔ سال بھر میں اکٹھے کئے جانیوالے کھلاڑیوں کے سیمپلز کا نتیجہ تیس جون تک حاصل ہو گا۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز کو گزشتہ سال مارچ میں بتایا گیا تھا کہ جولائی کے بعد سال بھر ہیئر ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ منفرد تجزیہ تین ماہ بعد بھی ممنوعہ ادویات کا استعمال پکڑنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق مقام اور موقع سے قطع نظر کرکٹرز کے ٹیسٹ ہونے کا سلسلہ ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ اس معاملے میں کسی مصلحت سے کام نہیں لیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں