چارسدہ(نوائے وقت نیوز+ایجنسیاں)چےف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے آئندہ انتخابات مےں پولنگ پر اثر انداز ہونے اور عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہےں دےنگے،جمہورےت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالنے کےلئے تمام اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا فرض ادا کرنا ہوگا، آئےن اور قانون کے تحت بڑے بڑے عہدوں پر فائز لوگوں سے لےکر عام آدمی تک ہر اےک کا اےک ووٹ ہے،اس لئے عوام ووٹ ڈالتے وقت اپنے پسند اور ناپسند کی بجائے ملک اور قوم کی خاطر ووٹ ڈال کر اپنے ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کےلئے منتخب کرےں تاکہ کل وزےراعظم، وزراءاعلیٰ اور وزراءسمےت جو کردار ادا کرےگا اس مےں ملک اور قوم کا مفاد عزےز ہو، اےسا نہ ہوا تو ےہ اس ملک اور قوم کی بدقسمتی ہوگی، ان خےالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ بار کی حلف برداری تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا، انہوں نے کہا سٹےٹ بےنک،گلف ٹرانسپرنسی انٹرنےشنل اور دےگر سروے رپورٹس کے مطابق کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جبکہ چےف جسٹس آف پاکستان کی قےادت مےں اعلیٰ عدلےہ لوٹی ہوئی رقم کی واپسی مےں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، جس مےں اربوں روپے کی وصولی ہوئی۔ آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا ہے عدلےہ نےک نےتی قانون اور آئےن کے دائرے مےں رہ کر رےاست کو واپس ٹرےک پر ڈال رہی ہے۔ عدلےہ نے حکومت اور خفےہ اےجنسےوں پر واضح کےا ہے خےبر پی کے کو بلوچستان نہےں بننے دےنگے۔ رےاستی ادارے اور بڑے عہدوں پر فائز اعلی افسران سالہا سال سے عوام کا استحصال کر رہے ہےںمگر عدلےہ کی مداخلت پر ےہ لوگ ناراض ہو جاتے ہےں۔انہوں نے کہا کرپشن کی وجہ سے ملک کے بڑے بڑے ادارے تباہی کے دھانے پر ہےں۔کرپشن ختم نہ ہوئی تو رےاست کا وجود خطرے مےں ہے۔ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بچھاےا گےا ہے اور ملک کی موجودہ صورتحال مےں بہتری نہےں آئی تو پاکستان کی حالت بھی روس سے مختلف نہ ہو گی۔