جب بھی” زرداری صاحب“ کا نام لیتا ہوں بہت تالیاں بجتی ہیں وزیراعلیٰ کے الفاظ پر ہال مسکرا اٹھا

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی آمد پر طالبات نے شاندار استقبال کیا۔ تقریر کے دوران جب وزیراعلیٰ نے کہاکہ زرداری اور ان کے حواری میٹروبس پراجیکٹ بناتے تو 200ارب روپے لگتے اور منصوبہ تاقیامت مکمل نہ ہوتا تو اس پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو کہنا پڑا کہ میں جب بھی ” زرداری صاحب “کا نام لیتا ہوں تو بہت زیادہ تالیاں بجتی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ان الفاظ پر ہال میں بیٹھی طالبات نے ایک بار پھر بھرپور تالیاں بجائیں اور پورا ہال مسکرا اٹھا۔ وزیراعلیٰ نے جب میٹروبس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور بس میں آج اپنے سفر کا تذکرہ کیا تو ہال میں بیٹھے کئی شرکاءنے کہا کہ” اسی وی تہانوں شیر من لیا اے“
وزیراعلی نے طالبات کو حصول تعلیم پر توجہ دےنے کی تلقین کرتے ہوئے ےہ اشعار ان کی نذر کئے:
تمنا آبرو کی ہو اگر گلزار ہستی میں
تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
نہیں ےہ شان خودداری چمن سے توڑ کر تجھ کو
کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے
تالیاں بجتی رہی

ای پیپر دی نیشن