لاہور (خصوصی رپورٹر) پا کستان مسلم لےگ (ن) کے صدر محمد نواز شرےف نے کہا ہے کہ کوئٹہ مےں 80 سے زائد بے گناہ انسانوں کا قتل اتنا بڑا المےہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دہشت گردی کی اس واردات نے پوری قوم کو رنج و غم مےں مبتلا کر دےا ہے۔ اپنے بےان مےں نوازشرےف نے کہا کہ اس ظا لمانہ واردات سے اےک بار پھر ثا بت ہو گےا ہے کہ بلو چستان مےں حکو مت نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہےں اور وفا قی حکومت بھی اپنی ذمہ دارےاں پو ری کرنے مےں ناکام رہی ہے۔ حکومت کے نزدےک انسانی جانوں کی کوئی قےمت ہی نہےں اور نہ ہی اس نے گذ شتہ پانچ سالوں کے دوران امن و امان کے مسئلے کو سنجےدگی سے لےا ہے۔ سپرےم کو رٹ کی واضح ہداےات کے باوجود قتل و غا رت گری کو روکنے اور بار بار بھےانک وارداتےں کرنے والے مجرموں کو کےفر کردار تک پہنچانے کی کو ئی سنجےدہ کوشش نہےں کی گئی۔ ہزارہ برادری مسلسل دہشت گردی کی کا روائےوں کا نشا نہ بنی ہو ئی ہے اور رےاست ان کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری پوری نہےں کر رہی۔آج پو ری قوم دکھی ہے اور ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے ہےں۔نوازشرےف نے کہا کہ ہماری خفیہ اےجنسےوں کی بھی ناکامی ہے کہ وہ آئے دن اےسی وارداتےں کرنے والے نےٹ ورک کا سراغ نہےں لگا پا رہےں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور ملک کے دوسرے حصوں مےں دہشت گردی کی ان کاروائےوں کو نہ رو کا گےا تو ےہاں خداانخواستہ کچھ بھی باقی نہےں بچے گا۔ ہزارہ برادری کے مقتولےن کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے نوازشرےف نے ان کے لوا حقےن سے دلی ہمدردی کا اظہار کےا اور کہا ہے کہ رنج کی اس گھڑی مےں ہر پاکستانی ان کے ساتھ ہے۔نواز شرےف نے زخمےوں کی جلد صحت ےابی کی بھی دعا کی اور مسلم لےگ (ن) کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا ےقےن دلا ےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مجرموںکی فوری گرفتاری کو اپنی ترجےح بنائے اور مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بننے والے قبےلے کے تحفظ کو ےقےنی بنائے اگر پاکستان کو مہذب قوموں مےں زندہ رہنا ہے تو آگ اور خون کا ےہ کھےل کھےلنے والوں کا کڑا محاسبہ کرنا ہوگا چاہے وہ کوئی بھی کےوں نہ ہو۔دریں اثناءمےاں نواز شرےف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آئندہ اقتدار کا خواب دےکھنا چھوڑ دےں، سندھ کارڈ پےپلزپارٹی کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، سندھ کے عوام اب پےپلزپارٹی سے بےزار ہوچکے ہےں، مفاہمت نہےں بلکہ منافقت کی سےاست ہورہی ہے، اصل سےاست ذاتی مفادات کے بجائے عوام کی خدمت کے لئے ہونی چاہئے، رتو ڈےرو لاڑکانہ مےں حےدرآباد ڈوےژن کے سےکرٹری اطلاعات جمال عارف سہروری کی قےادت مےں اےک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنا فےصلہ ووٹ کے تحت کرنا ہوگا، حکومت کچھ دن کی مہمان ہے عوام کی جان چور لٹےرے حکمرانوں سے جلد چھوٹنے والی ہے، سندھ مےں دوہرے نظام کی مخالفت کرتے ہےں، سندھ ہماری پارٹی کا قلعہ ہے، حکمران سندھ مےں ہماری مقبولےت سے خوفزدہ ہوکر ہمارے پارٹی رہنما¶ں اور ورکروں کو انتقامی کارروائےوں کا نشانہ بنارہے ہےں،کراچی کے حالات نااہل حکمرانوں کے قابو سے باہر ہو چکے ہےں، سندھ مےں اےک جےسا قانون نہےں ہے کچھ لوگوں کو صرف خوش کےا جا رہا ہے ہم ےہاں کے سندھی بھائےوں کے ساتھ اور ان کی آواز سے آواز بلند کرےں گے، قوم پرستوں سے اتحاد سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، سندھ مےں آئندہ الےکشن مےں سب کو اپنی اپنی حےثےت کا تعےن معلوم ہو جائے گا، آئندہ انتخابات مسلم جےتے گی اور اےک مرتبہ پھر حکومت بنائےں گے۔