بلاول بھٹو نے پنجاب کے 9 نائب صدور کی تقرری کی منظوری دے دی

لاہور ( خبر نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے زور کو توڑنے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کو مزید متحرک کرنے کیلئے وفاقی وزیر رانا فاروق سعید‘ وزیر مملکت صمصام بخاری‘ وزیراعظم کے مشیر اسلم گل‘ وزیر مملکت سردار سلیم حیدر سمیت پیپلزپارٹی پنجاب کے 9 نائب صدور کی تقرری کی منظوری دیدی‘ پی پی پی پنجاب کے صدر منظور وٹو اور سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ گذشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے پنجاب توڑ‘ پارٹی کو مزید متحرک کرنے‘ پارٹی ٹکٹوں سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ قیادت نے 9 نائب صدور کے عہدوں کی منظوری دیکر سینئر رہنماﺅں کو اس منصب پر ذمہ داری دیدی ہے۔ وفاقی وزیر رانا فاروق سعید، وزیر مملکت صمصام بخاری، وزیراعظم کے مشیر اسلم گل، وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر نائب صدر ہوں گے۔ حاجی عزیز الرحمن چن، محمد حسین ڈوگر، ایم پی اے طارق گجر کو بھی نائب صدر کی ذمہ داری دیدی گئی۔ منیر احمد خان کو پنجاب پالیسی پلاننگ اینڈ میڈیا کا انچارج مقرر کر دیا گیا۔ سلیم چھینہ اور دیوان محی الدین کو پنجاب کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ عمر شریف بخاری ڈپٹی جنرل سیکرٹری، راجہ عامر سیکرٹری اطلاعات، منظور مانیکا سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس، میاں وحید پی آر او ہوں گے۔ پنجاب کے صدر منظور وٹو نے جنرل سیکرٹری تنویر کائرہ کو نئے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...