نیویارک + آن لائن (آئی این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کوئٹہ میں ہزارہ برادری پردہشت گردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے، دھماکے میں ملوث عناصر اور ذمے داری قبول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ بان کی مون نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور اقلیتوں کی تحفظ کے لئے پاکستان کی بھرپورمدد کی جائے گی۔ پاکستان میں ہزارہ برادری سمیت تمام لوگوں کی حفاظت کے لئے پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔ ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کے سامنے سانحہ ہزارہ ٹاو¿ن کے خلاف ہزارہ برادری اور پاکستانی کمیونٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائی میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے، پاکستان ہائی کمشن کے سامنے امامیہ یوکے کے کارکنوں نے بھی دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکاءکا کہنا تھا کہ جب تک دھماکے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی دھرنا جاری رہے گا۔آن لائن کے مطابق فرانس نے کوئٹہ مےں شےعہ ہزارہ برادری پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس دہشتگردی کےخلاف جنگ مےں پاکستان کے ساتھ ہے،پاکستان مےں مذہبی اقلےتوں اور لسانی بنےادوں پر ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات تشوےشناک ہےں،پاکستانی حکام ملک مےں موجود انتہا پسند گروپوں کےخلاف لڑائی اور اپنی آبادی کی سلامتی ےقےنی بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کرےں،فرانسےسی سفارتخانے سے جاری بےان کے مطابق فرانس نے کہا کہ اسکی ہمدردےاں متاثرہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہےں۔