کیف (آن لائن) یوکرائن جنگی ٹینک کے 110انجن، پاور پلانٹس اور اس سے متعلقہ دیگر سازو سامان پاکستان کو دے گا۔ ہتھیاروں کے برآمد کنندہ ادارے لوکر سپٹسوری معاہدے کے تحت پاکستان کو جنگی ٹینک کے پاور پلانٹس، 110انجن اور اس سے متعلقہ پارٹس پاکستان کو دے گا۔ اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس مسلح گاڑیاں اور انکے پرزہ جات بنانے والے ماہر سرکاری ادارے خارکوو میں قائم ملائیشو پلانٹ میں بنائے جائیں گے۔ یوکر سپٹسوری کے قائم مقام ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر وادم کوزنکوو نے کہا ہے کہ یوکرائن نے پہلے بھی بڑے جنگی ٹینک الخالد کے لئے پاکستان کو 300سے زائد پاور پلانٹس دے چکا ہے جبکہ وہ یہ انجن چین کو بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جرمنی کے انجن بنانے والوں سے براہ راست مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہمارے ماڈلز تکنیکی طور پر بھی بہت اچھے اور سستے ہیں۔