رحمن ملک کی پارلیمنٹ میں ان کیمرہ بریفنگ مزاحیہ ڈرامہ ہو گا: بابر اعوان

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رحمن ملک کی امن و مان کی صورتحال کے بارے میں پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ مزاحیہ ڈرامہ ہو گا، بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ سے امن و امان میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچوں کا نمائندہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد آیا لیکن کسی حکومتی شخصیت نے سردار اختر مینگل کا استقبال نہیں کیا بلکہ کسی نے ملنا بھی گوارہ نہ کیا۔ حکومت بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے میں ہر گز سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھتا تو بلوچستان میں گورنر راج کی مخالفت کرتا کوئٹہ دھماکے سے ثابت ہو گیا کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن