عام انتخابات اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے دو ماہ کے اندر ہوں گے: کائرہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد 16 مئی سے پہلے منعقد ہوںگے۔ گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت 16مارچ کو پوری ہو گی اس کے دو ماہ کے اندر انتخابات منعقد ہوں گے۔ نگران وزیراعظم کے معاملہ پر علامہ طاہر القادری سے معاہدہ کے مطابق مشاورت کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن