ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی کا گولڈن جوبلی اجلاس

اسلام آباد (وقت نیوز+ ایجنسیاں) قومی اسمبلی کا گولڈن جوبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت ہوا۔ 50 اجلاس مکمل کرنے والی یہ پہلی اسمبلی ہے۔ گذشتہ اسمبلی کے 44 اجلاس ہوئے تھے ۔ گولڈن جوبلی اجلاس میں صرف 40 ارکان شریک ہوئے۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت شروع ہوا جو کہ موجودہ قومی اسمبلی کا پچاسواں اجلاس ہے۔ اس طرح قومی اسمبلی ملکی تاریخ میں پہلی اسمبلی بن گئی ہے جس نے5سالہ دور میں 50اجلاس کئے ہیں ملکی تاریخ میں اس سے قبل اسمبلیوں کو یا تو مدت پوری ہونے سے قبل ہی ختم کر دیا گیا یا پھر آمروں نے شب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کیا اور اس سے قبل کسی بھی اسمبلی کے اجلاسوں کی تعداد 50تک نہ پہنچ سکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...