سانحہ کیرانی بھی سوگواران کے آنسو خشک نہ ہوسکے،اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے، جبکہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی وفد آج کوئٹہ کا دورہ کرے گا.

Feb 19, 2013 | 11:56

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ہزارہ برادری کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے. اپنے پیاروں کی تصویروں کو سینے سے لگائے مرد خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نوحہ کناں ہے،،،، اجڑی گود کے ساتھ مائیں اور سایہ شفقت سے محروم بچے غم الم کی تصویر بنے بیٹھے ہیں. سخت سردی کے باوجود شرکا ء انصاف کے حصول تک اپنی جگہ چھوڑنے کو تیار نہیں. دوسری جانب موسم میں تبدیلی کے باعث لاشیں بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے. دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے سمیت ان کے نو مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قمر زمان کائرہ،مولا بخش چانڈیو اور دیگرپر مشتمل چھ پارلیمانی وفد آج کوئٹہ کا دورہ کررہا ہے.

مزیدخبریں