ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔

سانحہ کوئٹہ کے خلاف شعیہ علما کونسل کے زیر اہتمام مال روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ،امامیہ کالونی جی ٹی روڈ اور فیروز پور پر میٹرو بس سروس کے روٹ چونگی امرسدھو پر دھرنے دیئے گئے۔ احتجاج کے باعث ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔ شیعہ علما کونسل کے کارکنوں نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ قائدین کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کرتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن