میدانی علاقوں میں کڑکتی دھوپ نے سردی کوچلتا کیا جبکہ بالائی حصوں میں ٹھنڈ اب بھی جوبن پرہے، قلات، مالا کنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پربارش کاامکان ہے۔

Feb 19, 2013 | 12:50

کہیں دھوپ کہیں چھاؤں، یہ ہے عالم ملک کے مختلف حصوں کا. لاہور،فیصل آباد، ملتان اورکراچی سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں سورج آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے. سردی کی شدت میں کمی کے بعد لوگوں نے گرم کپڑے پھرسے سنبھال لیے ہیں. بالائی علاقوں کی بات کریں تو یہاں سردی کا راج برقرار ہے اور درجہ حرارت منفی سے اوپر نہیں آرہا. ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی چھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خضدار، قلات، کوئٹہ، سکھر، مالاکنڈ ڈویژن میں چندایک مقامات پر بارش ہوئی جبکہ سب سے زیادہ بارش خضدار میں آٹھ ملی میٹر ریکاڈ کی گئی ہے. محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزیدخبریں