نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے تسلیم کیا کہ ہاکی فیڈریشن مالی بحران کا شکارہو چکی ہے وفاقی اورصوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ گرانٹ تاحال نہیں مل سکی۔ جس کے باعث جونئیرٹیم کا دورہ یورپ اورانڈر16 ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ٹیم منجمنٹ کی اہم میٹنگ منگل کو ہوگی جس میں ورلڈ کپ دو ہزارچودہ کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم راشد اوررضوان سینئراین او سی لےکرڈچ لیگ کھیلےگئے ہیں۔ انکے خلاف ایکشن نہیں لیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ وسیم احمد ، ایم عمران اور شکیل عباسی کوآرام کی غرض سے ازلان شاہ کپ کےسکواڈ سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے.
اگرحکومتی سطح پرفیڈریشن کوفوری طورپرگرانٹ جاری نہ کی گئی تونہ صرف قومی جونئیرٹیم کا دورہ یورپ بلکہ کئی اہم معاملات التوا کا شکارہو سکتے ہیں.آصف باجوہ
Feb 19, 2013 | 13:12