کوئٹہ میں علمدارروڈ پرخودکش بم دھماکے میں 80 سے زائد معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادت پر 4 روزتک احتجاج کیا گیا،الطاف حسین

لندن سے جاری بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ ایک ماہ قبل بھی کوئٹہ میں علمدارروڈ پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں اسی سے زائد معصوم اور بے گناہ افراد کی شہادت پر چار روزتک احتجاج کیا گیا تاہم حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود قاتلوں کو گرفتارنہیں کیاگیا۔ سولہ فروری کو ایک مرتبہ پھر ہزارہ کمیونٹی پر قیامت برپا کی گئی اور بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا۔ شہداء کے لواحقین گزشتہ تین روزسے شدید سرد موسم میں اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ لیکن متاثرین کے جائز مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جو کہ افسوسناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن