سڈنی (آن لائن) آسٹریلین اور پاکستانی بحریہ کے جہازوں نے گزشتہ روز ساحل عمان پر انسداد منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران قریباً 2 ٹن بھنگ پکڑ لی، حکام نے اسے شدت پسند گروپوں کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی بحریہ کے جہاز ایچ ایم اے ایس میلبورن اور پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے مشترکہ کارروائی کے دوران عمان کے جزیرہ مصریہ کے مشرق میں دھائو (مثلث نما بادبانوں والا عربی جہاز) کو روکا اور اس پر چڑھ گئے جہاں انہوں نے اس کے ماہی گیری کے خانے میں ایک خفیہ خانے میں چھپائی ہوئی بھنگ کی 1951کلوگرام (4290 پونڈ) رال پکڑ لی، مارکیٹ میں پکڑی جانیوالی کھیپ کی مالیت 102ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔ 62 بوریوں میں بھنگ کی رال کی اینٹیں چھپائی گئی تھی ان اینٹوں کی تعداد قریباً 4000 تھی، ہر اینٹ سے ایک AK47 یا IED (جدید آتش گیر مواد والا آلہ) والے آلات خریدے جا سکتے ہیں۔
آسٹریلین اور پاکستانی بحریہ کی مشترکہ کارروائی، عمان کے ساحل پر 102 ملین امریکی ڈالر مالیت کی 2 ٹن بھنگ پکڑلی
Feb 19, 2014