لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اپنے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کرنیوالی لیڈیز ہیلتھ ورکرز سے یکجہتی کا اظہار اور انکے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن بلاتاخیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نااہلی کے باعث اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہزاروں خواتین کا سڑکوں پر احتجاج اور دھرنا پر مجبور ہونا افسوسناک ہے۔ ہونا یہ چاہئے تھا کہ ملک و قوم کی خدمت کرنیوالی ان خواتین کو انہیں اپنے جائز مطالبات کیلئے گھر بار چھوڑ کر باہر نکلنا نہ پڑتا اور اگر مجبوراً انہوں نے یہ اقدام کیا ہے تو پنجاب حکومت کو ان کے مطالبات فوری تسلیم کر لینے چاہئیں تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کھلے آسمان تلے دھرنا دینے والی قوم کی بیٹیوں کو شامیانے لگانے سے بھی روک دینا غیرانسانی سلوک ہے۔
لیڈیز ہیلتھ ورکرز سے ٹینٹ چھیننا غیرانسانی سلوک ہے: پرویزالٰہی
Feb 19, 2014