لاہور (کلچرل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سونا چاندی کے کردار چاچا ٹائم پیس سے شہرت پانے والے مقبول کامیڈین منیر ظریف طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ منیر ظریف شہنشاہ ظرافت منور ظریف کے بھائی تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم دیا اور طوفان سے کیا لیکن فلم انڈسٹری میں کامیاب نہ ہو سکے لیکن ٹی وی ڈرامے سونا چاندی کے کردار چاچا ٹائم پیس نے انہیں مشہور کر دیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علالت کے باعث مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
سونا چاندی کے ’’چاچا ٹائم پیس‘‘ منیر ظریف انتقال کر گئے
Feb 19, 2014