تہران (آن لائن) ایران نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے جیش العدل دہشت گرد گروپ کے ارکان کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخام نے کہا جیش العدل گروپ ایرانی گارڈز کے اغوا کا ذمہ دار ہے۔ پاکستان اس گروپ کے ارکان کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہمارے پاس اطلاع ہے 5 ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز کو دہشت گرد گروپ نے اغوا کیا ہے۔
پاکستان جیش العدل کے ارکان کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے: ایرانی وزارت خارجہ
Feb 19, 2014