کراچی (تنویر بیگ: کرائم رپوریر) سینئر پولیس افسر فیاض لغاری کو سندھ پولیس کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجود آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کی مدت ملازمت21 فروری کو ختم ہو رہی ہے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ پولیس کے نئے سربراہ کا تقرر کیا جانا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس عہدے کیلئے فیاض لغاری کے علاوہ رانا الطاف مجید کا نام بھی زیر غور تھا تاہم قرعہ فال فیاض لغاری کے نام نکلا ہے جو اس سے قبل بھی آئی جی سندھ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق21 فروری کو شاہد ندیم بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد فیاض لغاری آئی جی پولیس سندھ کا عہدہ سنبھالیں گے۔