اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے صدر ورکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ایف سی کے قتل ہونیوالے اہلکار شہادت کا درجہ رکھتے ہیں،طالبان کیخلاف آپریشن ہوا تو تحریک انصاف پاک فوج اور ریاست کا ساتھ دیگی۔ انتہا پسندوں کو شکست دینے کیلئے قومی فیصلوں کی ضرورت ہے۔