ای او بی آئی کیس: کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد میں خریدی زمینوں کا درست تخمینہ لگایا جائے : سپریم کورٹ

Feb 19, 2015

اسلام آباد( صباح نےوز)سپریم کورٹ نے ای او بی آئی سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ای او بی آئی کی جانب سے کراچی اسلام آباد اور لاہور  خریدی گئی مختلف زمینوں کا درست تخمینہ لگا کر عدالت کو آگاہ کریں کہ خریداری سے قبل ،خریداری کے وقت اور اب ان زمینوں کی کیا قیمت ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای او بی آئی اور زمینیں فروخت کرنے والے مالکان تخمینہ کاروں سے مکمل تعاون کریں اور تخمینہ کار کمپنیاں بلا خوف خطر کام کریںکسی دباﺅ میں نہ آئیں ان کو اس کام کا معاوضہ دیا جائے گا مفت کام نہیں لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت اس ضمن میں پہلے نیسپاک کی رپورٹ مسترد کرچکی ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے بدھ کو ای او بی آئی سکینڈل کیس کی سماعت کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس شکایت ہے کہ ای او بی آئی اراضی سکینڈل ایک بہت بڑا فراڈ ہے ہم یہ ذمہ داری تخمینہ لگانے والی کمپنیوںکو دے رہے ہیں اور انتہائی ذمہ داری کے ساتھ یہ کام مکمل کیا جائے ۔بعدازاں عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔
ای او بی آئی کیس

مزیدخبریں