اسلام آباد (صباح نےوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈبل شاہ کیخلاف 7ارب75 کروڑ روپے کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کر لیا۔ خیبر پی کے کے ضلع ہنگو کے علاقہ دوآبہ کے ایک سکول ٹیچر افضل خالق عرف ڈبل شاہ نے اپنی کمپنی اے کے فوریکس پرائیویٹ لمیٹڈ واہ کینٹ کے ذریعے اسلامی طریقہ معاش مضاربہ، مشارکہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے139 ایجنٹوں کے ذریعے 3540لوگوں کو ان کی خون پسینے کی کمائی سے محروم کردیا تھا۔ ایک تخمینہ کے مطابق ڈبل شاہ نے لوگوں کیساتھ دھوکہ دہی سے انہیں7ارب75 کروڑ روپے سے محروم کردیا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نیب نے ڈبل شاہ کی ایک ارب 50کروڑکی جائیداد کو منجمد کر دیا تھا۔
ریفرنس دائر
نیب نے ڈبل شاہ افضل خالق کیخلاف 7ارب 75کروڑ روپے کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کر دیا
Feb 19, 2015