خیبر پی کے بلوچستان میں سرچ آپریشن 117 مشتبہ افراد گرفتار‘ آٹھ بم برآمد

پشاور+ ٹانک+ ژوب (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) خیبر پی کے اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 117 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 8 بم برآمد کرلئے گئے جبکہ گرفتار ملزموں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 57 مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کوہاٹ کے مختلف علاقے شیخان اور بازید خیل میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 57 دہشت گردوں کوگرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد ہوئے جبکہ کئی شہروں میں کارروائی کے دوران 70 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے ابلن کیمپ میں ایک اور کارروائی کی۔ دہشت گردوں اور سکیورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو زخمی دہشت گردوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہوگئے۔ دوسری جانب سبی کے علاقے فیر واہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ایف سی نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 7 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ادھر ٹانک میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بم ڈسپوزل سکواڈ نے سڑک کنارے نصب 13 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ ادھر بلوچستان کے علاقے عزگی غبرگ میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ مشتبہ افراد سے 6 دیسی ساختہ بم، 30 فیوز، 3 ریموٹ کنٹرول اور کلاشنکوف برآمد کر لی گئیں۔
سکیورٹی فورسز/ سرچ آپریشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...