عارفوالا: نامعلوم افراد نے پرائمری سکول کا ریکارڈ، فرنیچر جلا ڈالا، دھمکی آمیز خط چھوڑ کر فرار

Feb 19, 2015

عارفوالا (نامہ نگار) علم کے دشمن عارفوالا پہنچ گئے، 1925ءسے قائم پرائمری سکول کے فرنےچر اور ریکارڈ کو جلا کر دھمکی آمےز خط چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصےل کے مطابق نواحی گاﺅں کورٹ صدر دےن مےں قائم گورنمنٹ پرائمری سکول مےں گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے داخل ہو کر سکول کے رےکارڈ اور فرنےچر کو آگ لگا دی، دہشت گردوں نے سکول ٹےچر کا نام چھوڑے گئے خط مےں کہا کہ اگر آئندہ سکول کھولا تو تمہےں بچوں سمےت قتل کر دےں گے اس سلسلہ مےں سابقہ ےوسی ناظم پےر طارق چشتی نے صحافےوں کو بتاےا کہ 8ےوم قبل نامعلوم افراد نے ناقص سکیورٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکول مےں داخل ہو کر سکول کے رےکارڈ کو جلا کر راکھ کر دےا تھا جس کی باقاعدہ اطلاع ہم نے محکمہ تعلےم کے اعلیٰ افسران کو دی جن کی غفلت کی وجہ سے دہشت گردوں نے دوبارہ سکول مےں داخل ہو کر باقی ماندہ رےکارڈ و فرنےچر کو آگ لگا کر جلا دیا۔ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ریاض ظہیر نے بتایا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں صرف دو رجسٹر جلائے گئے ہیں۔
سکول آگ



مزیدخبریں