بھکر: لڑکی نے شادی کے روز تیل چھڑک کر خودسوزی کر لی

بھکر (نامہ نگاران) شادی کے دن سجنے سنورنے کی بجائے جواں سال لڑکی نے خودکشی کرکے خوشیوں سے بھرے ماحول کو افسردہ کردیا۔ چک 9/TDA کے منظو احمدکی بیٹی ثریا بی بی کی گزشتہ روز اپنے پھوپھی زاد ابراہیم سے رخصتی کی تاریخ مقرر تھی۔ بارات کے استقبال کی تیاری کی جا رہی تھی کہ اس دوران دلہن نہانے کے بہانے باتھ روم میں گئی اور اپنے اوپر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگالی، جب گھر میں موجود دیگر افراد کو صورتحال کا علم ہوا اور دروازہ توڑ کر اسے نکالنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت تک وہ مکمل طور پر جھلس کر جاں بحق ہوچکی تھی، دلہن کی اچانک موت سے خوشیوں کا گہوارہ بنے دولہا اور دلہن کے گھر وں میں صف ماتم بچھ گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر دریاخان پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ ورثا نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ معلوم ہوا ہے متوفیہ نے چند روز قبل بھی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کے خاتمے کی کوشش کی تھی مگر بروقت طبی امداد مل جانے سے اس کی زندگی بچالی گئی تھی بتایا جاتا ہے متوفیہ اپنے پھوپھی زاد سے شادی پر خوش نہ تھی مگر گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرنے پر بضد رہے۔
لڑکی / خودسوزی


ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...