اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے وزارت خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر لیا‘ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ معاملہ جو بھی ہو عدالت کو تفصیلی رپورٹ دی جائے‘ انسانی حقوق کے معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے محمد آفتاب نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے کہا کہ 1978ءمیں کابینہ ڈویژن نے معاملہ وزارت خارجہ کو ارسال کر دیا تھا اور بنگلہ دیشی ہائیکورٹ نے محصور پاکستانیوں کو 2003ءمیں بنگالی شہری کے طور پر تسلیم کر لیا تھا جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں وزارت خارجہ اور کابینہ ڈویژن دونوں ہی تعاون نہیں کر رہے اس پر عدالت نے کہا کہ جو بھی معاملہ ہو ہمیں رپورٹ دی جائے۔ مزید وقت دے رہے ہیں۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔
محصورین پاکستان کیس
محصورین پاکستان کیس: انسانی حقوق کے معاملے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے: سپریم کورٹ
Feb 19, 2015