ورلڈکپ میں آج زمبابوے اور عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

Feb 19, 2015

سڈنی (آئی این پی)11ویں آئی سی سی ورلڈکپ  میں آج جمعرات کو  ایک میچ کھیلا جائے گا، گروپ  بی کی ٹیمیں  زمبابوے اور متحدہ عرب امارات سیکس ٹن اوول نیلسن میں مدمقابل ہوں گی۔گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں (کل)جمعہ کوگروپ اے کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور انگلینڈکے درمیان  میچ 20فروری کو ویسٹ پیک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں