پانی کی کمی، مجید نظامی نے اپنے کالم میں خطرے کی نشاندہی کی تھی: سپریم کورٹ

Feb 19, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مستقبل میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرجائیگا جس سے ہم ججز سمیت ملک کا ہر شہری متاثر ہوگا، اس سنگین خطرے کی نشاندہی ملک کے معروف صحافی مجید نظامی نے اپنے’’واٹر بم ‘‘ نامی کالم میں بھی کی تھی انہیں مستقبل کے اس خطرے کی سنگینی کا پوری طرح احساس تھا،دیگر ممالک مستقبل میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پانی کے ڈیم بنارہے ہیں پانی کو محفوظ کرنے کے جدید طریقے استعمال کئے جارہے ہیں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جارہے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں پانی کی کمی کے باعث اراضی بنجر ہورہی ہے ،کالا باغ ڈیم کا تنازعہ حل نہیں ہورہا ،یہ سب کا مسئلہ ہے اس پر سب کو توجہ دینا ہوگی مستقبل میں قوم کے پانی کی کمیابی سے متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے ،یہ ریمارکس انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق لاہور کینال روڈ توسیع منصوبہ سوموٹو کیس کے دوران دیئے۔

مزیدخبریں