صدر کے دورئہ پاکستان کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں غلط ہیں: چینی سفیر

Feb 19, 2015

اسلام آباد(ایجنسیاں) پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ نے بھارتی میڈیا کی ان رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی صدر اس برس پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔ ایوان صدر میں ترک وزیراعظم احمد داد اوگلو کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر  میڈیا سے  بات چیت میں چینی سفیر نے کہا کہ چین کے صدر ژی جنگ پنگ اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ چینی سفیر نے صدر ژی جن پنگ کے دورے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کے حوالے سے چینی سفیر نے اس کی جلد از جلد تکمیل پر زور دیا تاکہ اس کے فوائد دونوں ممالک کے عوام کو پہنچ سکیں۔

مزیدخبریں