نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس زمبابوے نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یو اے ای نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچاسی رنز سکور کئے خلیجی ٹیم کی جانب سے امجد علی نے سات ، آندرے برنگر بائیس رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئےتیسری وکٹ کے لئے کرشنا چندرن اور خرم خان کے درمیان بیاسی رنز کی شراکت ہوئی، کرشنا چونتیس جب کہ خرم پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سواپنل پٹیل اور شائمن انور کے درمیان بھی بیاسی رنز کی پارٹنر شپ لگی،سواپنل بتیس اور شائمن پچاس گیندوں پر جارحانہ سڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے ٹنڈئی چٹارا نے 3 جب کہ سولومن مائر اور سین ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجواب میں زمبابوین اوپنرز نے ٹیم کو چونسٹھ رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، ماس وقت سکندر رضا چھیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے چکبوا پینتیس ٹیلر سینتالیس اور ارون نے بیالیس رنز بنائے شان ولیمز نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے چہتھر رنز کی شاندار اننگز کھیلییوں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر اڑتالیس اوورز میں پورا کرلیا۔شان ولیمز کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا