ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈا کے بتیس اکاؤنٹس منجمد کر دیے

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے ڈپٹی کمشنر عمر ریاض کی سربراہی میں واپڈا کے مختلف بینکوں میں موجود بتیس اکاونٹس منجمد کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا سیلز ٹیکس کی مد میں چھ ارب بیس کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ ایف بی آر متعدد مرتبہ واپڈا کو ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کر چکا ہے لیکن واپڈا نے نہ تو ادائیگی کی اور نہ نوٹسز کا کوئی جواب دیا جس پر آج ایف بی آر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈا کے اکاونٹس منجمد کر دیے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اکاونٹس میں سے رقم نکلوا کر وصولی کی جائے گی اور اگر پھر بھی رقم پوری وصول نہ ہو سکی تو واپڈا کو مزید ادائیگی کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن