بال کٹوانے کی انوکھی سزا‘ دلہے نے نئی نویلی دلہن کو طلاق دیدی

ریاض (نیٹ نیوز) بالوں میں نت نئی کٹنگ کروا کر خود کو سجانا اور سنوارنا تو ہر لڑکی کا ہی شوق ہوتا ہے تاہم سعودی عرب میں نئی نویلی دلہن کو بال کٹوانے کی ایسی انوکھی سزا ملی جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ جی ہاں فیشن کی شوقین اس لڑکی نے اپنی شادی سے چند روز قبل دلکش نظر آنے کیلئے اپنے لمبے بالوں کو کٹوا دیا جس پر اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی۔ ذرائع کے مطابق اس لڑکی نے اپنے دلہا کو فون کر کے بتایا تھا کہ اس نے بال چھوٹے کرا لئے ہیں جس پر تعریف کرنے کے بجائے اس نے طلاق دے دی اور کہا کہ وہ اس کی دلہن نہیں بن سکتی کیونکہ لمبے بالوں والی سڑکی سے شادی کرنا اس کا خواب تھا۔

ای پیپر دی نیشن